کورونا کا شاہی شکار: ہسپانوی شہزادی ماریہ ٹریسا ہلاک

میڈرڈ (ڈیلی اردو) اسپین کے بادشاہ فلپ ششم کی کزن شہزادی ماریہ ٹریسا کورونا وائرس کا شکار ہوکر چل بسیں۔

غیر ملکی ایجنسی کے مطابق 86 سالہ ہسپانوی شہزادی ماریہ کا تعلق بربن پارماشاہی گھرانے سے تھا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی فہرست میں اسپین صرف اٹلی سے پیچھے ہے جہاں تقریباً 6528 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 78 ہزار 797 سے زائد متاثر ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 32 ہزار 180 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ورلڈومیٹر کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 84 ہزار 384 سے زائد ہو گئی جبکہ ایک لاکھ 46 ہزار 400 سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہو چکی ہیں اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9 سو سے زائد اموات ہوئیں جس کے بعد اٹلی میں اموات کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئیں جبکہ امریکہ میں 24 گھنٹے کے دوران 500 سے زائد اموات ہوئیں امریکہ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2236 تک پہنچ گئی۔ امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار 109 سے بڑھ گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں