عراق سے امریکی فوج کے انخلا کے منتظر ہیں: ایرانی جنرل محمد باقری

تہران (ڈیلی اردو) ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ ان کا ملک عراقی پارلیمنٹ کے ملک میں موجود امریکی فوج کے انخلا کے فیصلے پر عراقی حکومت کی طرف سے عمل درآمد کا منتظر ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل باقری نے کل سرکٹ ٹیلی ویژن کے توسط سے عراق کی اندرونی سیکیورٹی فورسز کے رہنماوں کی جنرل کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ عراقی عوام اور مزاحمت کے محور نے تین جنوری کو بغداد ہوائی اڈے قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل پر شدید ردعمل کا اظہار کیا، اس اقدام کے جواب میں عراقی پارلیمنٹ نے ملک میں موجود تمام امریکی فوجیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی مزید کہا کہ جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے قتل کے بعد عراق سے امریکی افواج کو بے دخل کرنا ضروری ہوگیا تھا مگر اس پر اب تک عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ ہم عراقی حکومت کی طرف سے پارلیمنٹ کے مطالبے پر عمل درآمد کے منتظر ہیں۔

ادھر عراق کے سماجی، عوامی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے حزب اللہ سے منسلک کمانڈر محمد الکوثرانی کا کافی چرچا ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں