ایران نے پہلا فوجی سیٹلائیٹ مدار میں بھیج دیا

تہران (ڈیلی اردو) ایران نے پہلا فوجی سیٹلائیٹ مقامی طور پر تیار کردہ راکٹ کے ذریعے کامیابی سے زمین کے گرد مدار میں بھیج دیا۔

روسی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یہ سیٹلائیٹ پاسداران انقلات کی طرف سے خلا میں بھیجا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نور۔ ون نامی فوجی سیٹلائیٹ ٹو۔سٹیج راکٹ قاصد کے ذریعے بدھ کو ایران کے وسطی صحرائی علاقے میں بنائے گئے لانچنگ پیڈ سے روانہ کیا گیا۔ یہ سیٹلائیٹ سطح زمین نے 425 کلومیٹر کے فاصلے پر اپنے مدار میں پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران فوجی سیٹلائیٹ کو زمین کے گرد مدار میں بھیجنے کی ایران کی متعدد کوششیں کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں