بلوچستان میں دہشتگردی کے 2 مختلف واقعات، پاک فوج کے ایک آفیسر سمیت 7 اہلکار ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو) بلوچستان میں بارودی سرنگ دھماکے اور دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے جونیئر کمیشنڈ آفیسر سمیت 7 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات بولان کے علاقے پیر غائب میں پٹرولنگ پر مامور گاڑی بیس کیمپ واپس جاتے ہوئے بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، واقعے میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر سمیت 6 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میں نائب صوبیدار احسان اللہ خان، نائیک زبیر خان، نائیک اعجاز احمد، مولا بخش، نور محمد، گاڑی کا سویلین ڈرائیور عبدالجبار شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کیچ میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی امداد علی بھی ہلاک ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں