بیروت: اقوام متحدہ کا لبنان سے امن فوج کے انخلا کی تردید

بیروت (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ نے لبنان میں تعینات امن فوجی دستوں کی واپسی سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں کہا گیا ہے کہ لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کو واپس بھیجا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان سے امن فوج کے دستوں کے انخلا کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے آنے والی تمام خبریں قطعی بے بنیاد ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں امن مشن برقرار رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں