کورونا وائرس: سری لنکا سے 100 روز بعد کرفیو اٹھا لیا گیا

کولمبو (ڈیلی اردو) سری لنکا نے ملک سے کرفیو مکمل طور پر اٹھا لیا ہے جیسے 18 مارچ میں نافذ کیا گیا تھا۔

اپریل میں حکام نے اس کرفیو کو صرف رات کے وقت تک کے لیے محدود کر دیا تھا۔

اتوار کو جب کرفیو ہٹایا گیا تو حکام کا کہنا تھا کہ وہ ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

ملک میں متاثرین کی سب سے بڑی تعداد مئی کے اواخر میں سامنے آئی تھی جب ایک روز میں 150 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

تب سے اب تک نئے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے کمی ہوئی ہے۔ سنیچر کو 19 لوگوں میں وائرس پایا گیا تھا۔

سری لنکا میں اب تک 2000 سے زائد متاثرین سامنے آئے ہیں جبکہ یہاں 11 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں