شیخوپورہ: فوجی اہلکار بھتہ وصول کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل فیروز والا کے نواحی گاؤں نواں پنڈ میں مبینہ طور پر بھتہ وصول کرتے پاکستان آرمی کے اہلکار پکڑے گئے، اس حوالے سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں مقامی افراد کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک فوجی گاڑی کے اردگرد جمع ہیں جس میں تین کے قریب اہلکار بھی موجود ہیں۔

https://twitter.com/Ahmed_WB/status/1323579304031199232?s=19

ویڈیو بنانے والے شخص کے مطابق یہ اہلکار علاقے کے غریب ہاریوں سے بھتہ وصول کرنے پہنچ جاتے ہیں آج جب مزدوروں نے انکار کیا تو ان میں سے ایک اہلکار نے مبینہ طور پر اس پر فائرنگ کردی۔ جس سے محمد شہزاد ولد محمد نذیر شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کو فوری طور پر جنرل ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق یہ اہلکار مزدوروں کو بلاوجہ تنگ کرتے اور وردی کی آڑ میں غیر قانونی کاموں میں ملوث ہیں۔

ویڈیو بنانے والے شخص اور مقامی افراد کے مطابق یہ اہلکار فوجی گاڑی میں ہی بھتہ لینے آتے ہیں اور گاڑی پر چسپاں نمبرز کو کاغذ و دیگر چیزوں سے چھپا دیا جاتا ہے۔ بعدازاں واقع کی خبر ملتے ہی مقامی افسران موقع پر پہنچ گئے اور اس حوالے سے عوام کو یقین دہانی کرائی گئی ہے واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی اور ملوث اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

https://twitter.com/RabNBaloch/status/1323658859739754498?s=19

اپنا تبصرہ بھیجیں