احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

اسلام آباد (ڈیلی اردو) سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت اسلام آباد کے سابق جج ارشد ملک کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آبادکےسابق جج ارشد ملک کورونا کے باعث اسلام آباد کے شفا ہسپتال میں زیر علاج تھے اور سابق جج ارشد ملک کی حالت گزشتہ دو روز سے انتہائی تشویشناک تھی تاہم آج سابق وزیراعظم نواز شریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت اسلام آباد کے سابق جج ارشد ملک کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔ مرحوم نے 2 بیٹیاں اور 2 بیٹے سوگوارن میں چھوڑے ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے سابق جج ارشد ملک کی نماز جنازہ مندرہ میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بے قابو ہو گئی ہے اور ملک میں کورونا کے 3262 نئےکیسز سامنےآگئے ۔جس کےبعد ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار 72 ہوگئی جبکہ کورونا سے مزید 55 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد ملک میں کورونا سےانتقال کرنیوالوں کی تعداد 8. ہزار 260 ہو گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں