تاریخی مسجد قوت السلام بھارتی انتہاپسند ہندوؤں کے نشانے پر

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بابری مسجد کے بعد اب بھارتی انتہا پسند ہندو قطب مینار پر قبضہ کرنے کی گھناؤنی سازش۔ دہلی کی عدالت میں مقدمہ کردیا۔ جھوٹے دعوے میں کہا گیا ہے کہ قطب مینار کے احاطے میں قائم قوت السلام مسجد ستائیس مندروں کو توڑ کر بنائی گئی ہے۔

بابری مسجد کے بعد اب بھارتی متعصب اور آر ایس ایس کے دہشت گردوں کی قطب مینارکو ہتھیانے کی چالیں۔ دہلی کی عدالت میں مقدمہ کردیا۔ بھونڈا دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ قطب مینار کے احاطے میں تعمیر صدیوں پرانی قوت السلام مسجد ستائیس مندروں کو توڑ کر بنائی گئی تھی۔ اس لیے اس کی ملکیت بھارتی ہندوؤں کو دی جائے۔ گیارہویں صدی میں تعمیر ہونے والی اس مسجد کے مقدمے کی سماعت اب چوبیس دسمبر کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں