پشاور کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، 5 دہشت گرد گرفتار

پشاور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پشاور میں بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا جبکہ ان کے قبضے سے دہشتگردی میں استعمال ہونیوالا بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گزشتہ روز اطلاع ملی کہ چند دہشت گردوں نے بڑی تخریبی کارروائی کی غرض سے بارودی مواد اکٹھا کیا ہوا ہے اور سرکاری املاک، سیکیورٹی فورسز یا سیاسی شخصیات کو نشانہ بنایا جائیگا جس پر سی ٹی ڈی پشاور کی سپیشل ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گھنٹہ گھر محلہ ہشکیان میں دوران سرچ آپریشن 56 عدد بوری سیفٹی فیوز، تاریں، فی بوری 10/10 بنڈل سیفٹی فیوز تار کل 560 بنڈل سیفٹی فیوز تار اس طرح چار کاٹن ڈیٹونیٹر، دو عدد کاٹن 100/100 ڈبہ ڈیٹونیٹر اس طرح دو عدد کاٹن 50/50 ڈبہ ڈیٹونیٹر فی ڈبہ 100/100 فی ڈبہ ڈیٹونیٹر کل 30000) تیس ہزار (ڈیٹونیٹرز برآمد کرلیا۔

پانچ دہشت گردوں یوسف ولد ظاہر شاہ سکنہ ڈگ قلع تحصیل سالارزئی ضلع باجوڑ، سلیمان ولد مولاداد سکنہ یکہ توت پشاور، صاحب داد ولد کریم داد سکنہ افغانستان، ناصر ولد حاجی عبدالحمید سکنہ افغانستان حال بخشو پل پشاور اور شکراللہ ولد نواب خان سکنہ افغانستان کو گرفتار کرلیا اور ملزمان کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں