68

برازیل: ڈے کیئر سنٹر پر چاقو بردار نوجوان کا حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

براسیلیا (ڈیلی اردو) برازیل میں ڈے کیئر پر اٹھارہ سالہ چاقو بردار نوجوان کے حملے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

اٹھارہ سالہ ملزم نے ڈے کیئر سنٹر پر حملے کے بعد خود کو بھی زخمی کر لیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حملے کے نتیجے میں بچے شدید دہشت کا شکار ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈے کیئر سنٹر میں دو سال تک کے بچے موجود تھے۔ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اٹھارہ سالہ حملہ آور نے ڈے کئیر پر چاقو سے حملہ کرنے کے بعد خود کو بھی زخمی کرلیا، ملزم کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں