اقوام متحدہ کی جانب سے برکینا فاسو حملے میں 100 سے زائد شہریوں کی ہلاکت کی شدید مذمت

اقوام متحدہ (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے برکینا فاسو کے ساحل علاقے میں واقع صوبہ یاگہا کے ایک گاؤں پر نامعلوم حملہ آوروں کے اس گھناؤنے حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں 7 بچوں سمیت 114 سے زائد شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

اپنے ترجمان اسٹیفن ڈوجیرک کے ذریعے ایک بیان میں سربراہ اقوام متحدہ نے ان ہلا کتوں پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور متشدد انتہا پسندی اور اس کی ناقابل قبول انسانی ہلاکتوں کی تعداد کے خلاف جنگ میں عالمی برادری کی جانب سے رکن ملکوں کی حمایت کو دوگنا کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔

سیکرٹری جنرل نے متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ حکومت اور برکینا فاسو کےعوام کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی خواہش کی ہے اور اقوام متحدہ کی جانب سے ملک کے امن، استحکام اور اتحاد کو لاحق خطرات پر قابو پانے کی کوششوں میں مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں