خلاء کی پہلی کمرشل پرواز کا مشن کامیابی سے مکمل ہوگیا

نیویارک (ڈیلی اردو) امریکا سے تعلق رکھنے والے دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ خلائی سیاحت مکمل کر کے زمین پر باحفاظت پہنچ گئے۔

ایما زون کے بانی جیف اپنے بھائی مارک بیزوس اور دو خواتین سمیت خلا کی سیر پر ٹیکساس کے صحرا سے ایک کمرشل راکٹ کے ذریعے سفر پر روانہ ہوئے تھے، اس سفر کے آغاز کے ساتھ ہی خلا میں سیاحت کا نیا باب کھل گیا ہے۔

اس موقع پر دنیا کے تمام ہی بڑے نشریاتی اداروں نے اُن کی گاڑی کی زمین پر واپسی اور لینڈنگ کوبراہ راست نشر کیا۔

خلا کی سیاحت کے لیے جانے والی خاتون ویلے فنک جبکہ دوسری نوجوان لڑکی کا نام اولیور ڈائمن ہے۔

جیف بزوس کی بلیو اوریجن نے سطح زمین سے 100 کلو میٹر اوپر خلا تک سفر کیا، جو 11 منٹ پر محیط تھا، خلائی راکٹ سے ایک کیپسول کا اخراج ہو ا اور پھر کنٹرول روم کو یہ اطلاع ملی کہ راکٹ نے خلا پر کامیابی سے لینڈ کرلیا اور پھر وہ اسی کیپسول کے ذریعے منگل کو زمین پر واپس آئے۔

بلیو اوریجن ٹیکساس کے قریب صحرائی علاقے میں قائم ‘‘سائٹ ون ’’ لانچنگ سینٹر سے مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے اڑان پھری، بلیو اوریجن کا نیا شیپرڈ راکٹ اپریل 2015 سے اب تک 15 کامیاب آزمائشی پروازیں کرچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلیو اوریجن کی پہلی تجارتی پرواز کی کامیابی کے بعد مستقبل میں خلائی سیاحت کوبہت زیادہ ترقی ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں