بھارتی جارحیت کیخلاف اور پاک فوج کے حق میں پارا چنار میں ریلیاں

پاراچنار (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے مختلف مساجد اور امام بارگاہوں سے نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد ہندوستانی جارحیت اور دراندازی کے خلاف بڑی بڑی ریلیاں نکالی گئیں۔

بھارت کے خلاف سب سے بڑی ریلی مرکزی جامع مسجد پاراچنار سے نکالی گئی جس میں برفباری کے باوجود ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

پاراچنار پریس کلب کے سامنے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انجمن حسینیہ کے سیکرٹری سردار علی طوری تحریک حسینی کے صدر علامہ یوسف حسین، کیپٹن یوسف اور دیگر مقررین نے کہا کہ جنگیں اسلحہ کی بنیاد پر لڑی اور نظرئے کی بنیاد پر جیتی جاتی ہیں اوائل اسلام اور کربلا سے لیکر اب تک تمام نظریاتی جنگیں جیتی جاچکی ہیں۔

پاکستانی قوم ایک نظریاتی قوم ہے ہندوستان پاکستان کا مقابلہ اسلحہ کے بل بوتے پر نہیں کرسکتی جبکہ پاکستان اب گئی گنا زیادہ طاقتور ملک بن چکا ہے۔

اگر ہندوستان نے جنگ مسلط کی تو پاکستانی عوام فوج کے دست و بازو بن کر انڈیا کو دندان شکن جواب دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں