لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، القاعدہ کے 4 دہشت گرد گرفتار

لاہور (اے ڈی شہزاد) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے صوبائی حکومت لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم القائدہ کے دہشت گردوں کی لاہور میں موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر موہلنوال میں چھاپہ مارا اور ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں سمیع اللہ، مشتاق، اسامہ اور عادل شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم القاعدہ سے ہے۔

گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور سیفٹی فیوز برآمد ہوئے ہیں۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے مطابق ملزمان حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں