اسرائیلی فائرنگ سے مبینہ فلسطینی خاتون حملہ آور ہلاک

یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیلی پولیس نے کہا ہے کہ اس نے یروشلم کے قدیم حصے میں مسجد الاقصٰی کے باہر داخلی راستے پر ایک فلسطینی خاتون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق اس خاتون نے مبینہ طور پر پولیس اہکاروں پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق مرنے والی 30 سالہ فلسطینی خاتون مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر قباطیہ کی رہائشی تھی۔ مغربی کنارے کے شمالی حصے میں پیش آنے والے ایک اور واقعے میں اسرائیلی فورسز نے ایک مسلح فلسطینی کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق اس شخص نے اسرائیلی فورسز پر فائرنگ کی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں