افغانستان: کابل میں منی بس میں دھماکا، صحافی سمیت 6 افراد ہلاک، 7 زخمی

کابل (ڈیلی اردونیوز ایجنسیاں) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منی وین میں نصب مقناطیشی بم کے پھٹنے کے نتیجے میں ایک صحافی سمیت 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں مبینہ بم دھماکے میں ایک صحافی حمید سیغانی سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ صحافی ایک منی بس میں سوار تھے اور جب بس ہزارہ شیعہ کمیونٹی کے علاقے دشتِ بارچی کے قریب پہنچی، تو زیر زمین چھپائے گئے بم سے ٹکرا گئی۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

حمید سیغانی آریانہ ٹیلی وژن کے ساتھ وابستہ تھے۔

کابل میں قائم صحافیوں کی تنظیم افغان جرنلسٹس سینٹر نے بھی سیغانی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ کسی گروپ نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

دوسری جانب پندرہ اگست سے طالبان نے کابل پر کنٹرول سنبھالا ہے تب سے ننگر ہار کے صوبے میں درجنوں بم دھماکے ہو چکے ہیں۔ اسی صوبے میں جہادی گروپ اسلامک اسٹیٹ سرگرم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں