راولپنڈی: توہینِ رسالت کے ملزم کو پھانسی کی سزا سنا دی گئی

راولپنڈی (ڈیلی اردو) توہین رسالت کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم ظفر بھٹی کو سزائے موت سنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی صاحبزادہ نقیب شہزاد نے اڈیالہ جیل ٹرائل میں فیصلہ سناتے ہوئے توہین رسالت کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم ظفر بھٹی کو سزائے موت سنا دی، جب کہ مجرم کو دیگر دفعات کے تحت مجموعی طور پر 4 سال قید 15 ہزار روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔

توہین رسالت ﷺ فوجداری دفعہ 295 سی کے تحت مجرم کو پھانسی کی سزا سناتے ہوئے عدالت کا کہنا تھا کہ مجرم نے سنگین جرم کیا، اس کو اس وقت تک پھانسی پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت واقع نا ہوجائے۔

واضح رہے کہ مجرم ظفر بھٹی کے خلاف تھانہ نیو ٹاوٴن پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں