لکی مروت میں ایف سی اہلکار کے قتل میں ملوث تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گرد ہلاک

لکی مروت (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایف سی اہلکار کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے دو مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات پر لکی مروت کے علاقے شیری خیل میں آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران ایف سی اہلکار کے قتل میں ملوث دو دہشت گرد ہلاک کئے گئے۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1482625107159748610?t=GXTiVtMGsKxRpdyuBbWRtg&s=19

پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عبدالرؤف اور سلمان کے نام سے ہوئی، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تھا، ہلاک دہشت گردوں سے 2 کلاشنکوف اور گولیاں برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی مزید ساتھیوں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ لکی مروت میں فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان کے اہلکار کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا، ایف سی بلوچستان کا اہلکار رفیع اللہ چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا، کہ اسے نامعلوم افراد کی جانب سے اغوا کر لیا گیا اور بعد میں اس کی لاش کرمو خیل پہاڑ کے قریب سے ملی۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2021 میں لکی مروت کے علاقے تنگ روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی، فائرنگ سے تھانہ لکی پولیس کے اے ایس آئی سمیت چار اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں