بلوچستان: کیچ کے علاقے دہشت میں بلوچ لبریشن آرمی کے حملے میں افسروں سمیت 10 فوجی ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں منگل کی شام سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر شدت پسندوں کے حملے میں دو افسروں سمیت 10 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق کم از کم 45-50 عسکریت پسندوں نے 25 جنوری کو کیمپ پر حملہ کیا۔

جس کے نتیجے میں 10 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں میجر جواد، کیپٹن عبید، سپاہی نوید، سپاہی عدنان، سپاہی ارسلان، سپاہی یاسر، سپاہی وقاص، سپاہی فرحان شامل ہیں۔

دوسری جانب کالعدم عسکریت پسند تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں