افغانستان: صوبہ بلخ سے داعش کا ایک سینئر رکن گرفتار

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان میں طالبان حکومت نے صوبہ بلخ میں داعش کے ایک سینیئر رکن کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

باختر نیوز جنس ایجنسی، جس پر اس وقت طالبان کا کنٹرول ہے، کے مطابق اس شخص کی شناخت عبدالحمید سنگریار کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ سابق گورنر اور بلخ میں داعش کے حملوں کو منظم کرنے کا ذمہ دار ہے۔

طالبان نے کہا ہے کہ وہ کئی مہینوں سے داعش کے رکن کا تعاقب کر رہے تھے اور اسے کل شام ایک خصوصی آپریشن میں گرفتار کیا گیا۔

طالبان کے مطابق داعش کے رکن کی گرفتاری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب حالیہ دنوں میں کابل، مزار شریف اور دیگر افغان صوبوں میں خودکش حملوں میں تیزی آئی ہے جس کے نتیجے میں کافی جانی نقصان ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں