سوڈان کے جنگ زدہ علاقے دارفور میں شدید جھڑپیں، 200 افراد ہلاک

خرطوم (ڈیلی اردو) سوڈان کے جنگ زدہ علاقے دارفور میں عرب اور غیر عرب باشندوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 200 افراد مارے گئے ہیں۔

ایک مقامی امدادی گروپ ’دی جنرل کوارڈینیشن فار ریفیوجیز اینڈ ڈسپلیسڈ ان دارفور‘ کے مطابق عسکریت پسندوں نے اتوار کے دن دارفور کے مغربی حصے کے علاقے کرینیک پر بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کیا اور علاقے میں گھروں کو لوٹا اور ان کو آگ لگا دی۔

اس حملے سے قبل جمعے کے دن اسی علاقے میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں دو قبائلی افراد مارے گئے تھے۔ اس امدادی گروپ نے دارفور میں دوبارہ بین الاقوامی امن دستوں کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے جنہیں جنوری 2020ء میں وہاں سے نکال لیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں