ترکی: افغان طالبان مخالف اتحاد بنانے کی کوشش

انقرہ (ڈیلی اردو) افغانستان کے چند معروف سیاست دان افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے ایک نیا اتحاد بنانے کے مقصد سے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں موجود ہیں۔ ایسا افغانستان پر طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ کیا جا رہا ہے۔

ازبک جنگجو سردار اور سابق نائب صدر مارشل عبدالرشید دوستم انقرہ میں اپنے گھر میں اس ملاقات کی میزبانی کر رہے ہیں۔ یہ ملاقات کئی دن تک جاری رہے گی۔ اس ملاقات میں پشتونوں کے سوا دیگر تمام نسلی گروہوں سے تعلق رکھنے والے رہنما شامل ہیں۔

طالبان مخالف سوچ رکھنے والے ان رہنماؤں میں جہادی لیڈرعبدالرؤف سیف، ہزارہ برادری کے رہنما محمد محقق اور دیگر شخصیات شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں