پاکستان کے راستے دیگر ممالک جانیوالے افغان شہریوں کیلئے ویزا آن ارائیول کی سہولت

اسلام آباد (ڈیلی اردو) حکومت نے پسماندہ افغان شہریوں کے تیسرے ممالک کے لیے افغانستان سےانخلا کے تیسرے مرحلے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے تیسرے مرحلے کی منظوری وزارت داخلہ کی سمری پر دی ہے، جس کے بعد وزارت داخلہ نے افغانستان سے پسماندہ افغان شہریوں کے انخلا کے محفوظ راستے کے تیسرے مرحلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وفاقی کابینہ سے منظور شدہ فیصلے کے تحت پسماندہ افغان شہریوں کو پاکستان کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت دے دی گئی ہے۔ یہ سہولت صرف ان پسماندہ افغان شہریوں کو میسر ہوگی جو پاکستان کے راستے دیگر ممالک جانے کے اہل ہوں گے۔

اس سہولت کا اطلاق ان افغان شہریوں پر ہوگا جنہیں کسی تیسرے ملک نے اسپانسر کیا ہو۔ پالیسی کا اطلاق 60 دن کے لیے ہوگا، جو 8 جون سے 8 اگست تک نافذالعمل رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں