راجستھان میں بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

نئی دہلی (ڈیلی اردو/شِنہوا) بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کا مگ۔21 طیارہ مغربی ریاست راجستھان میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جس کے باعث 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

حکام نے جمعہ کو بتایا کہ تربیتی طیارہ جمعرات کی رات دیر گئے راجستھان کے دارالحکومت جے پور سے 532 کلومیٹر مغرب میں بارمیر ضلع میں گر کر تباہ ہوا۔

آئی اے ایف نے ایک بیان میں کہا کہ آئی اے ایف جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کرتا ہے اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ ثابت قدمی کے ساتھ سے کھڑا ہے۔

حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں