رواں سال کے 6 ماہ کے دوران سیکیورٹی فورسز پر 434 حملوں میں 323 افسر و اہلکار ہلاک ہوئے، وزارت داخلہ پاکستان

اسلام آباد (ڈیلی اردو) رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران سیکورٹی فورسز پر دہشتگردی کے 434 حملے ہوئے جس میں سیکیورٹی فورسز اور دیگر اداروں کے 323 افسر اور اہلکار ہلاک ہوئے۔

وزارت داخلہ پاکستان کی جانب سے ایوان بالا میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملوں کی تفصیلات پیش کر دی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دیگر اداروں کے 718 جوان و افسران زخمی ہوئے، چھ ماہ کے دوران سیکیورٹی فورسز پر سب سے ذیادہ 247 حملے خیبر پختونخوا میں ہوئے۔

بلوچستان میں 171، سندھ میں 12، اسلام آباد میں 03 اور پنجاب میں ایک واقعہ رونما ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں