مستونگ: 20 پشتون مسافروں کے قتل میں ملوث ‘بلوچ لبریشن آرمی’ کے دو دہشت گرد گرفتار

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے دو دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر مستونگ میں کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے ہے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔

ترجمان نے بتایا گرفتار دہشت گردوں میں رحیم بخش اور بھاول خان شامل ہیں۔

اس حوالے سے سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے 20 پشتون مسافروں کو قتل کرنے کے واقعے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان نے کولپور میں گیس پائپ لائن، گیشتری میں کریش پلانٹ تباہ کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے جب کہ گرفتار دہشت گرد لیویز تھانہ، تحصیل آفس، ایف سی کیمپ، آرمی گاڑی پر حملےمیں بھی ملوث تھے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے اور ان سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں