ڈیرہ اسماعیل خان: ایس ایچ او کلاچی کی گاڑی پر حملہ، 2 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایس ایچ او کلاچی کی گاڑی پر حملہ کرنے والے 2 دہشت گرد جوابی کارروائی میں مارے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں ریموٹ کنٹرول بم سے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1557273161175269376?t=FtWGivPCbIS4WNy5ZEPXTw&s=19

ڈی آئی خان پولیس کے مطابق حملے میں ایس ایچ او محفوظ رہے، جبکہ پولیس کے جوابی آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

‏مارے گئے دہشتگردوں کی شناخت عبدالرحمان اور میر زمان کے نام سے ہوئی ہے۔ ‏ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان گنڈا پور گروپ سے ہے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس جائے مقابلہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں