لاہور میں منظور پشتین کے خلاف دہشت گردی اور بغاوت کا مقدمہ درج

لاہور (ڈیلی اردو) پنجاب پولیس نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما منظور پشتین کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمہ میں دہشت گردی، بغاوت، اداروں کے خلاف اکسانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق منظور پشتین نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں افواج کے خلاف تقریر کی۔

انہوں نے قومی سلامتی کے اداروں کو بلا جواز تنقید کا نشانہ بنایا۔ منظور پشتین کے ساتھی ہال میں اداروں کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

مقدمہ شہری نعیم مرزا کی مدعیت میں تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں