‏پیمرا نے عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس دکھانے پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان الیکٹرانک میڈیا لیگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے متنازع بیانات کا نوٹس لے لیا۔

پیمرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی پریس کانفرس اور ریکارڈڈ تقاریر بھی نشر نہیں کی جا سکتی۔

پیمرا کے مطابق عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس دکھانے پر پابندی پیمرا آرڈیننس 2002 کے تحت عائد کی گئی ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے قومی اداروں پر بے بنیاد الزامات عائد کئے، عمران خان کی تقاریر بغیر ایڈیٹوریل نگرانی کے نشر کی گئیں جس سے عوام میں نفرت پھیلنے کا خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ مہینوں پیمرا نے سابق وزیراعظم کی لائیو تقاریر و پریس کانفرنسس نشر کرنے پر پابندی لگادی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں