امریکی بحریہ کا خلیج عمان میں خفیہ آپریشن، 70 ٹن دھماکا خیز مواد پکڑا گیا

واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی) امریکی بحریہ نے خلیج عمان میں 70 ٹن دھماکا خیز مواد قبضے میں لے لیا، یہ مواد ماہی گیری کے لیے استعمال ہونے والی کشتی میں لے جایا جا رہا تھا۔

امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد ایران سے یمن کے حوثی باغیوں کو بھیجا جارہا تھا۔

وائس ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا کہ قبضے میں لیا گیا دھماکا خیز مواد ایک درجن سے زائد بیلسٹک میزائلوں میں بھرنے کے لیے کافی ہے۔

کشتی سے چار یمنی باشندوں کو گرفتار کیا گیا، 100 ٹن یوریا کھاد بھی برآمد کی گئی جو دھماکا خیز مواد میں استعمال کی جاسکتی ہے۔

امریکی بحریہ نے کشتی کو خلیج عمان میں ہی سمندر برد کر دیا جبکہ گرفتار افراد کو یمنی کوسٹ گارڈ کے حوالے کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں