عبدالعزیز کی بہادری سے کئی نمازیوں کی جان بچ گئی

کرائسٹ چرچ ( ڈیلی اردو) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دہشتگردی کے دوران دوسری مسجد لِین ووڈ اسلامک سینٹر میں ایک شخص کی بہادری سے کئی نمازیوں کی جان بچ گئی،48 سال کے عبدالعزیز نے حملہ آور کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عبد العزیز نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں اور بیوی کے ساتھ مسجد میں موجود تھے،فائرنگ کی آواز پر وہ باہر نکلے تو راستے میں 2 لاشیں پڑی دیکھیں،اس دوران حملہ آور گا ڑی سے ایک اور گن نکالنے گیا۔

عبدالعزیز نے کریڈٹ کارڈ ریڈر مشین اٹھا کر گن مین پر پھینکی، جس پر حملہ آور نے فائرنگ کردی، پر وہ گاڑیوں کے پیچھے چھپ گئے، اسی دوران ان کے ہاتھ حملہ آور کی ایک گن لگ گئی،انھوں نے حملہ آور کا پیچھا کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ان کی کوشش کی تھی کہ حملہ آور کی توجہ بٹ جائے تاکہ وہ مسجد کے اندر نہ جائے، حملہ آور ان کے ہاتھ میں گن دیکھ کر بھاگا،لیکن وہ گن خالی تھی،انہوں نے وہی گن حملہ آور پر پھینکی،جو گاڑی کے شیشے پر لگی اور حملہ آور بھاگ گیا،میں پیچھا کیا پر وہ سڑک کی طرف نکل گیا۔

عینی شاہدین کہتے ہیں کہ اگر عبد العزیز حملہ آور کی توجہ نہ بٹاتے تو مسجد میں کوئی زندہ نہ بچتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں