طالبان دھمکیاں: جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو مہم موخر کردی گئی

وانا (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں گزشتہ روز شروع ہونے والی 5 روزہ انسداد پولیو مہم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موخر کردی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم پولیس اور پولیو ورکرزکو طالبان کی جانب سے تھریٹ کے باعث مہم موخر کر دیاگیا ہے۔

اپر، لوئر وزیرستان میں انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے ایک لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے تھے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیو مہم کیلئے کوشش جاری ہے، مہم جلد شروع کر دیا جائے گا۔

واضح رہے خیبرپختونخوا کے 9 اضلاع میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے، مہم 5 سے 9 نومبر تک جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں