کراچی میں نامعلوم فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

کراچی (ڈیلی اردو) کراچی کے علاقے ڈیفنس ویو میں نجی یونیورسٹی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کی یہ واردات بلوچ کالونی پولیس اسٹیشن کی حدود میں ہوئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق قیوم آباد سے بلوچ کالونی کی طرف جاتے ہوئے نجی یونیورسٹی کے قریب باوردی پولیس اہلکار کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے نشانہ بنایا، ملزمان کی فائرنگ سے 27 سالہ وارث خان جدون موقع پر ہلاک ہوگیا جس کی لاش جناح ہسپتال پہنچائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں