مہمند میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک، ٹی ٹی پی نے ذمہ داری قبول کرلی

غلنئی (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع مہمند کے علاقہ تحصیل صافی کے علاقے قندہاروں آمان غنڈے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں تشویشناک حالت میں ایل آر ایچ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

ادھر حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی۔

ان کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائنز پشاور میں ادا کی گئی جس میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیا ت خان، سی سی پی او پشاو ر سید اشفاق انور، ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید، ایس ایس پی انوسٹی گیشن شہزاداہ کوکب فاروق، ڈی پی او مہمند محمد ایاز خان اور ایس پی انوسٹی گیشن ظریف خان سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی اور مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعا کی جس کے بعد کانسٹیبل کو سر کاری اعزاز کے ساتھ آبائی گائوں میں سپرد خا ک کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں