شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (ک م) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر دوسلی میں آپریشن کیا، اس دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کی۔

فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ اہل علاقہ نے دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں