ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک، سر کی قیمت 25 لاکھ مقرر تھی

ڈی آئی خان (س ت ح ز) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔

نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق ‏ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان گنڈا پور گروپ کا اہم کمانڈر مظہر عرف جھنگی ہلاک ہوگیا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے مظہر جھنگی کے سر کی قیمت 25 لاکھ مقرر کی تھی۔

ہلاک دہشت گرد پولیس پر حملوں اور دہشت گردی کے واقعات میں ڈیرہ پولیس اور سی ٹی ڈی کو مطلوب تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں