بلوچستان: پشین میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کا اہلکار ہلاک

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کا اہلکار ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پشین میں سرخاب چوک پر تعینات ٹریفک پولیس کانسٹیبل عبدالغفور کاکڑ شام کو اپنی ڈیوٹی سے واپسی پر گھر جارہا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی پشین عبدالحلیم اچکزئی، ڈی ایس پی دولت خان ترین اور ایس ایچ او سٹی تھانہ پشین روزی خان لمڑ پولیس کے دیگر حکام کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی۔

دریں اثناء مقتول کے لواحقین اور سیاسی پارٹیوں کی جانب سے عبدالغفور کاکڑ کی ہلاکت کیخلاف ڈی سی کملیکس کے سامنے دھرنا بھی دیا گیا۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں