کراچی میں فائرنگ سے پیپلز پارٹی کا مقامی عہدیدار ہلاک، لشکرجھنگوی نے ذمہ داری قبول کرلی

کراچی (بیورو رپورٹ) صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں دو موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پیپلز پارٹی کا مقامی عہدیدار امجد حسین ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کو 10 گولیاں ماری گئیں، لاش ہسپتال منتقل کردی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 2 موٹر سائیکلوں پر 5 ملزمان سوار تھے، 3 نے فائرنگ کی۔

ایس ایس پی کے مطابق بظاہر واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے، فوری طور پر قتل کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے آئی جی سندھ کو حملہ آوروں کی گرفتاری کی ہدایت کردی ہے۔

دوسری جانب کالعدم لشکر جھنگوی نے امجد حسین پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

مرکزی ترجمان نصیر رئیسانی نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ لشکر جھنگوی کے مجاہدین نے فیصل رضا عابدی کے ایک خاص کارندہ امجد حسین شیعہ کو قتل کیا جس کے ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں نظام خلافت راشدہ کے نفاذ تک لشکرجھنگوی کے کاروائیاں جاری رہینگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں