بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی رہنما ہلاک، شمالی وزیرستان میں دو بھائیوں کی ٹارگٹ کلنگ

بنوں + میرانشاہ (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شیرولی باغی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق انجینئیرنگ یونیورسٹی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما شیرولی باغی ہلاک ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش ڈی ایچ کیو منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ انجینئیرنگ یونیورسٹی ڈی ائی خان روڈ کے قریب کی گئی۔ عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما شیرولی باغی موقع پر دم توڑ گئے، پولیس نے جائے وقوعہ پر تفتیش کررہی ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جاری ہے۔

دوسری جانب قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کے دوران دو بھائیوں کو ہلاک کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میرعلی کے علاقے خیسور کوکرکڑوام میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں دس سالہ اور نو سالہ سیف اللہ اور رحمان اللہ ہلاک ہوگئے۔ دونوں بھائیوں کی لاشیں میر علی ہسپال پہنچا دی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں