دوران جنگ روس نے یوکرین کے 1147 ہیلتھ سنٹرز کو نشانہ بنایا، سربراہ ڈبلیو ایچ او

جنیوا (ڈیلی اردو) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے روس نے جنگ کے دوران یوکرین کے 1147 ہیلتھ سنٹرز کو نشانہ بنایا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے ایکس پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں یوکرین کے شہر کونستانتن ویکا کا پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا اس حملے میں متاثر تمام افراد کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

انہوں نے فروری 2022ء میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد یوکرین میں صحت کے مراکز پر 1147 حملوں کی تصدیق کی جن میں 104 افراد ہلاک اور 151 زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں