ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب میں ملک سے غداری اور اپنے حلف کی خلاف ورزی پر وزارت دفاع کے 2 فوجی افسران کے سر قلم کردیئے گئے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت دفاع کے دونوں مجرموں میں پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل ماجد بن موسی اور چیف سارجنٹ یوسف بن رضا شامل ہیں۔
دونوں افراد کو ملک سے بغاوت ، قانون کی حکم عدولی ، قومی اتحاد پامال کرنے اور انتشار پھیلانے کے اقدامات کے جرم میں سزائے موت دی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل ماجد بن موسی عواد البلوی اور چیف سارجنٹ یوسف بن رضا حسن العزونی کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا، ان میں سے ایک پر فوجی غداری کا مرتکب ہونے کے ساتھ ساتھ قومی مفادات اور فوجی خدمات کے اعزاز کے تحفظ میں ناکامی کا الزام ثابت ہوا تھا جس پر موت کی سزا سنائی گئی تھی۔جب کہ دوسرے کو اعلیٰ، قومی اور فوجی زمروں میں غداری کا مرتکب پانے پر موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ ان دونوں کی سزا پر آج عمل درآمد کردیا گیا۔
سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کو سزائے موت سنائے جانے کے ابتدائی فیصلے کے بعد مختلف اعلیٰ عدالتوں میں اپیل کا حق اور قانونی چارہ جوئی تک مکمل رسائی دی گئی۔جس کے بعد ایک شاہی حکم کی تعمیل میں دونوں کو آج طائف میں سزائے موت دے دی گئی۔
وزارة الدفاع تُعلن تنفيذ حكم القتل بحق اثنين من منسوبيها أُدينا بارتكاب جريمة الخيانة.https://t.co/VicOz6BsX0 pic.twitter.com/c3PIdy6jmV
— وزارة الدفاع (@modgovksa) September 14, 2023
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے دعویٰ کیا کہ ان دونوں کو 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا جن پر یمن میں حوثی باغیوں کی مدد کرنے کا الزام تھا۔
Saudi Arabia executes two military personnel for treason – SPA https://t.co/RrlZKt4YkP pic.twitter.com/HBnJchxdbq
— Reuters (@Reuters) September 14, 2023
واضح رہے کہ سعودی عرب میں رواں برس اب تک 73 کے قریب ملزمان کا سر قلم کیا جا چکا ہے جو گزشتہ برس کی تعداد سے زیادہ ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں سزائے موت پر عالمی اداروں نے تنقید بھی کی ہے۔