لاہور: جڑانوالہ واقعے پر مسیحیوں سے معافی مانگتا ہوں، چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر اشرفی

لاہور (ڈیلی اردو) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ جڑانوالہ کے واقعے پر مسیحیوں سے معافی مانگتا ہوں۔

لاہور میں پاکستان علماء کونسل کے زیرِ اہتمام سیرتِ رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس ہوئی۔

چیئرمین علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کانفرنس کی صدارت کی۔

اپنے خطاب میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ دہشت گردوں نے ہی پشاور کے چرچ میں خون بہایا تھا، مستونگ اور ہنگو میں بے گناہ انسانوں کا خون بہایا گیا، دہشت گردوں کا تعلق کسی مذہب سے نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ قاتل خارجی ہیں ان کا مذہب سے تعلق نہیں، قوم کو آپس میں لڑانے کی سازش ناکام بنائیں گے، دنیا جان گئی کہ بھارت نے کینیڈا میں فساد پھیلایا۔

بشپ ڈاکٹر مجید ایبل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فادر جیمز چنن نے کہا کہ مسیحی برادری دنیا کو میلاد النبی ﷺ کی مبارک باد پیش کرتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مستونگ اور ہنگو میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں