پشاور میں شیعہ مذہبی رہنماء کے قتل کا منصوبہ ناکام، دو ٹارگٹ کلرز گرفتار

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس نے دو ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دونوں ٹارگٹ کلرز نے رواں سال فروری میں تھانہ چمکنی کے حدود میں شیعہ مذہبی رہنما انجینئر مرتضیٰ علی بنگش پر حملہ کیا تھا۔

پولیس کے مطابق پشاور میں شیعہ مذہبی رہنماء کے قتل کی منصوبہ بندی میں ملوث 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی سٹی طیب خان نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزمان ڈبگری گارڈن میں مذہبی رہنماء کو قتل کرنے آئے تھے، ملزمان سے اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق ٹارگٹ کلر اسد اللہ کا تعلق اورکزئی سے ہے، جبکہ دوسرا ٹارگٹ کلر سمیر علی مسجد خیبر کا رہائشی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان نے تفتیش کے دوران مرتضیٰ علی بنگش کو قتل کرنے کے منصوبے کا اعتراف کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی رہنماء کو چند ماہ قبل قاتلانہ حملے میں زخمی کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں