اسرائیلی فوج کا الشطی پناہ گزین کیمپ،القدس یونیورسٹی اور ابوبکر مسجد پر چھاپے، بھاری مقدار میں ہتھیار برآمد

تل ابیب (ڈیلی اردو/بی بی سی) اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ شہر کے مغرب میں واقع الشطی پناہ گزین کیمپ کے مضافات میں چھاپہ مار کارروائیاں کی ہیں۔

اس کا کہنا ہے کہ فوجی کارروائیوں میں القدس یونیورسٹی اور ابوبکر مسجد شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ حماس کے جنگجو وہاں کام کر رہے ہیں۔

اسرائیلی فوجیوں نے ان چھاپوں کے دوران پکڑے گئے درجنوں ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کی تصاویر شیئر کیں، ساتھ ہی ان کے بقول مسلح دھڑے اسلامی جہاد کے ایک رکن کے گھر سے قبضے میں لیے گئے ہتھیاروں کو بھی پیش کیا ہے۔ تاہم انھوں نے اس کا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔

اسرائیل نے شمالی غزہ کی پٹی کے شہریوں کو اس سے قبل جنوب کی طرف نکل جانے کو کہا تھا۔ اسرائیلی فوجی اس علاقے میں تقریباً ایک ہفتے سے آپریشن کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں