کینیڈا نے حماس اور اسلامی جہاد کے 11 رہنماؤں پر پابندیاں عائد کردیں

اوٹاوا (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) کینیڈا نے حماس اور اسلامی جہاد کے 11 رہنماؤں پر پابندیاں لگادیں جن کے تحت زد میں آنے والوں کے سفر پر پابندی اور اثاثے منجمد ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق پابندیوں کی فہرست میں حماس رہنما یحیٰی سنوار اور محمد الضیف بھی شامل ہیں۔

کینیڈین وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حماس اور اسلامی جہاد سے علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات کی وجہ سے یہ پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں