مسلح بلوچ افراد تشدد کا راستہ ترک کریں اور قومی دھارے میں شامل ہوں، نومنتخب وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے صوبے بلوچستان کے نومنتخب وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی نے مسلح تنظیموں کو پیغام دیا ہے کہ وہ تشدد کا راستہ ترک کردیں۔

سنیچر کو صوبائی اسمبلی میں بلوچستان کے وزیرِاعلیٰ منتخب ہونے کے بعد پہلی تقریر میں سرفراز بگٹی نے مسلح تنظیموں کے حوالے سے کہا کہ ’وہ تشدد کا راستہ ترک کریں اور واپس آ کر مین سٹریم (قومی دھارے) کا حصہ ہوں۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’لیکن اس کے باوجود اگر کوئی تشدد کا راستہ چھوڑنے کو تیار نہ ہو تو قانون کی بالادستی، ریاست کی رٹ قائم کرنے کی ذمہ داری ہمیں آئین نے دی ہے۔‘

’ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اپنے معصوم لوگوں کی حفاظت کریں۔ معصوم لوگوں کے قتل و غارت کو روک سکیں۔‘

انھوں نے دہشتگردی، گورننس اور موسمیاتی تبدیلوں کو بلوچستان کے بڑے چیلنجز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کل ہی گوادر جائیں گے اور شہر سے بارش کا سارا پانی نکال کر ہی واپس آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں