بلوچستان: نوشکی میں آئی ایس آئی کے دفتر پر دستی بم سے حملہ اور فائرنگ

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور دیگر حساس اداروں کے دفاتر کے قریب دستی بم کا دھماکا ہوا تاہم اس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ موسیٰ خیل نے بتایا کہ حساس ادارے کے دفاتر کے قریب دستی بم کا دھماکا ہوا البتہ خوش قسمتی سے اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے بعد ملزمان کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی جس کے بعد وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں