امریکی جنگی طیاروں کی دیر الزور پر بمباری، ایرانی و شامی فوجیوں سمیت 10افراد ہلاک، 32 زخمی

دمشق (ڈیلی اردو) شام کے صوبے دیر الزور میں ہونے والے تازہ ترین فضائی حملوں میں شامی اور ایرانی پاسداران انقلاب ( آئی آر جی سی) کے متعدد اراکین ہلاک ہو گئے ہیں۔

شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی جانب سے کیے گئے فضائی حملےمیں 7 شامی فوجیوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

منگل کی صبح ہونے والے حملوں میں 19 فوجی اور 13 شہری زخمی ہوئے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق دیر الزور میں رہائشی علاقوں اور فوجی تنصیبات پر ہونے والے حملوں سے نجی اور سرکاری املاک کا نقصان بھی ہوا۔

ادھر عرب میڈیا کے مطابق امریکی فضائی حملے میں ایرانی فوج کا اہم رکن بھی شامل ہے۔ جبکہ دیگر ایرانی زخمی ہوگئے ہیں۔

ایران شام کی خانہ جنگی میں اپنے اتحادی دمشق کو، مسلح دھڑوں سمیت، عسکری مدد فراہم کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں