شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا اہلکار ہلاک

میران شاہ (نمائندہ ڈیلی اردو) ‏صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان کے نواحی گاؤں تپی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فائرنگ سے ایلیٹ فورس پولیس کا اہلکار طارق خان ہلاک ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

طارق خان کی نمازہ جنازہ پولیس لائن میرانشاہ میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں جنرل آفیسر کمانڈنگ سیون ڈویژن میجر جنرل انجم ریاض، ٹوچی کمانڈنٹ بریگیڈیئر میر عباس، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر روخانزیب خان، ڈپٹی کمشنر منظور آفریدی اور دیگر پولیس و عسکری افسران او پولیس اہلکاروں کے علاوہ عزیز واقارب نے بھی شرکت کی۔

ڈی پی او روخانزیب کے مطابق واقعہ میں ملوث ملزمان کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں